اپوزیشن معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے شوکت یوسفزئی

کرپٹ مافیا کی حکومت گرانے کی دھمکیاں گیدڑ بھپکیوں سے زیادہ کچھ نہیں، سینئر رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک September 30, 2020
کرپٹ مافیا کی حکومت گرانے کی دھمکیاں گیدڑ بھپکیوں سے زیادہ کچھ نہیں، سینئر رہنما پی ٹی آئی۔ فوٹو : فائل

تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن تحریک چلا کر معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے اپوزیشن کی طرف سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کرنے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن الزامات لگانا چھوڑ دے اور لوٹی ہوئی دولت کا حساب دے، کرپٹ مافیا کی حکومت گرانے کی دھمکیاں گیدڑ بھپکیوں سے زیادہ کچھ نہیں، تحریک چلا کر اپوزیشن معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں