منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے نےجہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو آج طلب کرلیا

علی ترین کو 18 ستمبر کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے، ایف آئی اے


ویب ڈیسک September 30, 2020
علی ترین کو 18 ستمبر کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے، ایف آئی اے فوٹو: فائل

KARACHI: منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو آج طلب کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو آج طلب کیا گیا ہے، علی ترین کو 18 ستمبر کو بھی طلب کیا گیا تھا تاہم وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایف بی آر نے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلیں

ایف آئی اے کے مطابق علی ترین نے اپنا جواب جمع کرایا تھا جس میں انہوں نے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش ہونے سے معزرت کی تھی اور اپنے جواب میں والد جہانگیر ترین کی طبعیت ناسازی کا بتایا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں