علی ظفر کیخلاف نفرت انگیزمہم کیس میں عفت عمر نے عبوری ضمانت کروالی

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل تاحال مقدمے میں نامزد ایک بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل تاحال مقدمے میں نامزد ایک بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام

گلوکار واداکار علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت کروالی۔

اداکار علی ظفر کی درخواست پر اداکارہ میشا شفیع سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے معاملے میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا سائبر کرائم سیل ایک بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکا۔ مقدمہ میں نامزد ملزمہ عفت عمر نے عبوری ضمانت کروالی۔


یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کی درخواست پرمیشاشفیع سمیت 9 افراد کےخلاف مقدمہ درج

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں نامزد میشا شفیع سمیت 8 ملزمان کو ایف آئی اے نے بیان ریکارڈ کرانے کے لئے کئی بار بلایا لیکن ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوتے، لہذا ان کی گرفتاری کے لئے گھروں پر چھاپے مارے جائینگے۔

ایف آئی اے نے علی ظفر کی درخواست پر دو سال تحقیقات کے بعد اداکارہ میشا شفیع اور ان کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
Load Next Story