وائس ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

موجودہ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مدتِ ملازمت اکتوبر 2020 میں ختم ہو رہی ہے


ویب ڈیسک September 30, 2020
وائس ایڈمرل امجد خان نیازی بطور نیول چیف 6 اکتوبر کو ذمہ داریاں سنبھالیں گے، فوٹو : پاک نیوی

وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نیول چیف مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔

حکومت نے وائس ایڈمرل امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے منظوری بھی دیدی ہے جس کے بعد ایڈمرل امجد خان نیازی بطور نیول چیف 6 اکتوبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ موجودہ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مدتِ ملازمت اکتوبر 2020 میں ختم ہورہی ہے۔

بھارت کے ساتھ حالیہ تناوَ کے دوران محمد امجد خان نیازی نے پاکستانی فلیٹ کی کمانڈ کی جس کے دوران پاکستانی فلیٹ نے اپنی سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا اور ایڈمرل امجد نیازی کی زیر کمان پاکستان فلیٹ نے بھارتی آبدوز کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

اس کے علاوہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاکستان نیول اکیڈمی سےاعزازی تلوار بھی حاصل کی ہے۔ وہ چیف آف اسٹاف آپریشن سی او ایس او بھی رہے اور اپنی گراں قدر خدمات کے باعث ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز اور ستارہ بسالت بھی حاصل کیا۔

واضح رہے کہ وائس ایڈ مرل محمد امجد خان نیازی نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کرکے اپنی سروس کا آغاز کیا تھا۔ وہ آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور بیجنگ یونیورسٹی چائنہ کے گریجویٹ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |