عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 111800روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 95850روپے ہوگئی


Staff Reporter September 30, 2020
فی تولہ سونے کی قیمت 111800روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 95850روپے ہوگئی

ISLAMABAD: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 1 ڈالر کی کمی سے 1886 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 258روپے کی کمی واقع ہوئی۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111800روپے اور 10گرام سونے کی قیمت گھٹ کر95850روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 5000روپے کم رہی ہے تاہم اسکے برعکس تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1200روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1028روپے 80پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |