مودی سرکار کی انتقامی کارروائیوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل دفاتر بند کرنے پر مجبور

مودی سرکار نے انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کرنے کے پاداش میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے

ایمنسٹی انٹرنیشنل پر فارن فنڈنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے، فوٹو : فائل

مودی حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں اپنے دفاتر کو احتجاجاً بند کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں اپنے تمام آپریشن بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سچ سامنے لانے پر موجودہ حکومت کی جانب سے ہمارے خلاف منظم انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے اپنے دفاتر بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔


روس کے بعد بھارت دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے جس میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کو اپنے آپریشن بند کرنے پڑے ہیں۔ روس میں بھی آزادی اظہار پر پابندی، مخالفین پر دباؤ اور اقلیتوں پر مظالم کا معاملہ اُٹھانے پر روسی حکومت کی جانب سے کارروائیوں کا سامنا رہا تھا اور اب بھارت میں صورت حال اس سے بھی زیادہ سنگین ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے حال ہی میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بھارت میں تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے تھے۔ بھارت دنیا کا دوسرا ملک ہے، جہاں ایمنسٹی کو اس طرح اپنی سرگرمیاں بند کرنی پڑیں ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت میں بڑے پیمانے پر جمہوری آزادیوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا تھا۔
Load Next Story