نادراملازمین سے کرائم برانچ اہلکاروں کا ناروا سلوکاسلحہ لائسنس کی تجدید بند

عثمان کی رہائی کیلیے50 ہزار لیے گئے،کرائم برانچ اہلکاروں کو فوری گرفتار کیا جائے،سلمان زبیر


Staff Reporter December 19, 2013
ملازمین سے ناروا سلوک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بدستور دوسرے دن بھی کراچی کے6 اضلاع میں اسلحہ لائسنس کی تجدید کا کام بند رکھا ۔ فوٹو: فائل

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کے ملازمین نے کرائم برانچ کیماڑی کے اہلکاروں کی جانب سے نادرا کے اہلکار عثمان کی غیرقانونی گرفتاری، بعدازاں رشوت لے کر رہائی اور دیگر ملازمین سے ناروا سلوک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بدستور دوسرے دن بھی کراچی کے6 اضلاع میں اسلحہ لائسنس کی تجدید کا کام بند رکھا ۔

تاہم نادرا کے شناختی کارڈ کے دفاتر کھلے رہے، نادرا ایمپلائز یونین کے رہنما سلمان زبیری نے بتایا کہ منگل کو کرائم برانچ کیماڑی کے اہکاروں نے ڈی سی ایسٹ کے دفتر میں اسلحہ لائسنس کی تجدید کیلیے قائم نادرا کے دفتر میں آکر غیرقانونی طریقے سے نادرا کے ملازم عثمان کو گرفتار کیا اور تھانے میں لے جاکر مارا پیٹا، عرفان ملک، سلمان زبیری اور عرفان احمد جو متعلقہ تھانے میں عثمان کی رہائی کیلیے گئے تھے ان کے ساتھ بھی ناروا سلوک کیا گیا، سلمان زبیری نے بتایا کہ کرائم برانچ کیماڑی کے اہلکاروں نے نادرا ملازم عثمان کو 50 ہزار روپے رشوت لے کر چھوڑ دیا ہے ۔



تاہم ایک لاکھ روپے مزید کا مطالبہ کیا جارہا ہے، متعلقہ کرائم برانچ کے اہلکاروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے بصورت دیگر اسلحہ لائسنس کی تجدید کا عمل غیرمعینہ مدت تک بند رکھا جائے گا، واضح رہے کہ اسلحہ لائسنس کے تجدید کی آخری تاریخ 31دسمبر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں