بار بار کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں خواجہ آصف
آصف زرداری کے بارے میں میری رائے تبدیل نہیں ہوئی، سینئر رہنما مسلم لیگ (ن)
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بار بار کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں، آج بھی ان پر تحفظات ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''ٹو دی پوائنٹ'' میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ آصف زرداری کے بارے میں میری رائے تبدیل نہیں ہوئی، بار بار کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں ہے، آج بھی ان پر تحفظات ہیں۔
انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر کہا کہ میں نوجوان پر یقین کرنا چاہوں گا۔
دوسری جانب لندن میں میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے خواجہ آصف کے آصف زرداری سے متعلق بیان پر کہا کہ دل پر ایسی باتیں لگی ہیں، جب دل زخمی ہو تو ایسی باتیں تکلیف دیتی ہیں، ہماری پارٹی کی بالکل یہ پالیسی نہیں ہے، آصف زرداری کے لیے دل میں بڑا احترام ہے اور وہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا حصہ ہیں، ان کا دل سے احترام کرتا ہوں۔
واضح رہے حکومت کے خلاف حزب مخالف کی جماعتوں نے ''پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ'' کے نام سے اتحاد بنایا ہے جب کہ 20 ستمبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے خطاب کیا تھا۔