پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میٹنگ بہت اچھی پیشرفت ہے نواز شریفآرمی چیف نے بھی تائید کر دی

اکنامک کوریڈورسے نہ صرف پاکستان بلکہ چین بھی مستفیدہوگا،یوتھ قرضہ اسکیم میں جہاںضرورت ہوگی تبدیلی کی جائیگی


Khusosi Report December 19, 2013
مسلح افواج کوبدلتے حالات کاادراک ہے اورہرمشکل سے نمٹنے کیلیے تیارہیں،افواج کی ہرضرورت پوری کرینگے،خطاب ،گفتگو فوٹو :فائل

وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان اوربھارت کے درمیان ڈی جی ایم اوکی ملاقات طے پانے کو خوش آئندقراردیاہے اورکہاہے کہ بہت اچھی تبدیلی آرہی ہے۔

بدھ کو کامرہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کی طرف سے بھارت کے ساتھ تعلقات کوبہترکرنیکی کوششوں کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ ہم ہمسایوں خصوصا افغانستان اوربھارت سے خوشگوارتعلقات کے خواہاںہیں، امیدہے بھارت ہمارے اقدامات کامثبت جواب دے گا۔ دونوںممالک کے ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنزکی ملاقات طے پانے کے سوال پرانہوں نے ذرادورکھڑے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کواپنے قریب بلایااوربتایاکہ ڈی جی ایم اوز کی مجوزہ میٹنگ بہت اچھی پیش رفت ہے، آرمی چیف نے اس کی تائیدکی اورکہاکہ 24 دسمبرکوہونیوالی یہ میٹنگ ایک مثبت پیش رفت ہے، وزیراعظم نے چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہاکہ ہم چین کیساتھ اکنامک کاریڈورکی بات کررہے ہیںجوکہ ناصرف پاکستان کے فائدے میں ہے بلکہ چین بھی اس سے پوری طرح مستفیدہوگاکیونہ اس کواپنی مصنوعات تیارکرنے میں م قیمت صرف کرناہوگی۔ یوتھ قرضہ اسکیم پراعتراضات کے حوالے سے وزیراعظم کاکہناتھاکہ یہ ایک نیا تجربہ ہے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ حقدارکومیرٹ پرقرض ملے۔ ہم اس سے سیکھ بھی رہے ہیں اور جہاںضرورت ہوگی تبدیلی بھی کی جائے گی۔قبل ازیں جے ایف 17 تھنڈرطیاروں کی کھیپ کا 50واںطیارہ پاکستان ایئرفورس کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کی بری، بحری اورفضائی افواج کی قیادت تبدیل ہوتے ہوئے حالات کاپوراادراک رکھتی ہے اورایک مشترکہ کمان کے تحت ایک مربوط حکمت عملی اختیارکیے ہوئے ہے،ہم افواج پاکستان کی ہرضرورت پوری کرینگے۔



وزیراعظم نے جے ایف تھنڈرطیارے کے اندر بیٹھ کراس کامعائنہ کیا۔ چیف آف ایئراسٹاف نے انھیںجدیدٹیکنالوجی کے حامل اس طیارے کے بارے میں تکنیکی اورعمومی معلومات فراہم کیں،چین کے خصوصی اشتراک سے پہلی بارپاکستان ائروناٹیکل کمپلیس کامرہ میں50 طیاروںکی کھیپ تیارکی گئی۔ جے ایف تھنڈر17طیاروں کی تیاری کے پراجیکٹ کا اغاز 1999 نوازشریف دورمیں کیاگیاجس کاذکرفضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہررفیق بٹ نے یہاںطیارہ فضائیہ کے حوالے کرنے کی تقریب میں کیا۔17تھنڈرلڑاکاطیارے کا2001ء میں ڈیزائن تیار ہوا جبکہ 2007 کو 8جہازوںکابیچ تیارہوااس کے بعد2009کوجدیدترین جنگی طیارے پرچین کے اشراک سے ہی کام شروع ہوااورگزشتہ ماہ کودوبئی ائرشومیںفروخت کیلئے پیش کیاگیا۔ کامرہ کمپلیکس پہنچنے پرایئرچیف مارشل طاہررفیق بٹ اورفضائیہ کے دیگراعلیٰ حکام نے ان کاپرتپاک استقبال کیا۔تقریب کے دیگرخاص مہمانوںمیںچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود،آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمدآصف سندھیلہ ،وزیردفاع خواجہ آصف، وزیردفاعی پیداوارراناتنویرحسین، وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشید،اٹک سے رکن قومی اسمبلی اوروزیرمملکت شیخ آفتاب ،متعلقہ وزارتوں کے وفاقی سیکرٹری،پاکستان میںمتعین چین کے سفیراورچینی ایوی ایشن انڈسٹری کے سینئرحکام نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔