نیب نے مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کوگرفتارکرلیا

مخدوم جلیل الزماں پرسابق اکاؤنٹ آفیسر مشتاق شیخ کے ساتھ ملکر کرپشن کا الزام ہے، نیب ذرائع

مخدوم حبیب اللہ کو کراچی میں سپرہائی وے کے قریب ان کے گھرسے حراست میں لیا گیا، ذرائع: فوٹو: فائل

نیب نے پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کوگرفتارکرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کوکراچی میں سپرہائی وے کے قریب ان کے گھرسے گرفتارکرلیا۔ مخدوم جلیل الزماں المعروف مخدوم حبیب اللہ تعلقہ ہالا کے سابق ناظم رہ چکے ہیں۔ ان پرسابق اکاؤنٹ آفیسرمشتاق شیخ کے ساتھ مل کرکرپشن کا الزام ہے۔


ذرائع کے مطابق مخدوم حبیب اللہ کونیب نے اگست میں طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا تاہم وہ نوٹس کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے۔

 
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }