خیبرپختونخوا میں ایک اورڈاکٹرکورونا سے جاں بحق

ڈاکٹر دوست محمد دوران ڈیوٹی کورونا کا شکارہوئے تھے


ویب ڈیسک October 01, 2020
گزشتہ روز حالت تشویشناک ہونے پر جانبرنہ ہوسکے: فوٹو: فائل

خیبرٹیچنگ اسپتال میں زیرعلاج ڈاکٹردوست محمد کورونا سے وفات پا گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبرٹیچنگ اسپتال میں زیرعلاج ڈاکٹر دوست محمد کورونا سے وفات پاگئے۔ ڈاکٹر دوست محمد دوران ڈیوٹی کورونا کا شکار ہوئے تھے، دوماہ سے وہ زیرعلاج تھے، گزشتہ روز حالت تشویشناک ہونے پر جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی نماز جنازہ آج 11 بجے بازی خیل سٹاپ کوہاٹ روڈ پشاورمیں ہوگی۔

ڈاکٹردوست محمد محکمہ صحت میں ٹی بی کنٹرول پروگرام میں ملٹی ڈرگ ریزسٹنس کے بطورصوبائی کوآرڈینیٹر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں