ننکانہ صاحب میں 6 افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی دو ملزمان گرفتار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا، ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم


ویب ڈیسک October 01, 2020
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا، ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم (فوٹو : ایکسپریس)

تھانہ مانگٹانوالہ کے علاقے بسیدھر پور میں 6 افراد نے خاتون کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ننکانہ صاحب میں تھانہ مانگٹانوالہ کے علاقہ بسیدھر پور میں خاتون سے 6 افراد کی اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق تھانہ مانگٹانوالہ سے چند قدم کے فاصلے پر خاتون بس کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ اس دوران کار میں سوار 2 افراد نے جوس پلاکر بے ہوش کیا اور اغوا کرکے خاتون کو ساتھ لے گئے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اغواء کاروں نے اجتماعی زیادتی کے بعد خاتون کو کھیت میں پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔ متاثرہ خاتون شیخوپورہ کی رہائشی ہیں۔ تھانہ مانگٹانوالہ پولیس نے 2 نامزد اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او شیخوپورہ کو ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جس پر پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اکمل اور عمران شامل ہیں۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ملزمان قانون کے تحت سخت سزا کے مستحق ہیں، متاثرہ لڑکی کو ہر صورت انصاف فراہم کر یں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں