نواز شریف اور الطاف حسین کی تقاریر میں کوئی فرق نہیں رہا شبلی فراز

نواز شریف اپنی تقاریر سے ملک کو مزید کمزور کررہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک October 01, 2020
نواز شریف اپنی تقاریر سے ملک کو مزید کمزور کررہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف اور الطاف حسین کی تقاریر میں کوئی فرق نہیں رہا۔

شبلی فراز نے نواز شریف کے خطاب پر ردعمل میں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف عدالتوں اور نظام کو دھوکا دے کر بیرون ملک گئے، انہوں نے منی لانڈرنگ سے اربوں ڈالرز کے اثاثے بنائے، وہ باتوں کو الجھانے کے بجائے عدالتوں میں پیش ہوکر سوالوں کے جواب دیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف ملک کے خلاف تقریریں کررہے ہیں، وہ اپنی ذات، خاندان اور پیسوں کو بچانے کے لیے اداروں پر تنقید کر رہے ہیں، وہ اپنی دولت کو بچانے کے لیے اداروں پر الزامات لگاتے ہیں، نواز شریف نے اداروں کو بنانے کی بجائے انہیں تباہ کیا، ان کی تقاریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ملک سے بدلہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو لانے والے بتائیں یہ سوغات ہم پر کیوں مسلط کی گئی، نواز شریف

شبلی فراز نے کہا کہ ملک کے خلاف تقریر کرنے والوں نے اربوں کی جائیدادیں بنائی، وہ اس بات کا جواب دیں کہ ایون فیلڈ اور دیگر جائیدادوں کے پیسے کہاں سے لائے، آپ نے ہر سوال کا جواب دیا سوائے اس سوال کے جو آپ سے پوچھا جارہا تھا، نوازشریف نے اپنے دور میں ڈالر کو مصنوعی طریقے سے مستحکم کیا، ملک میں مہنگائی کی جڑ وہ خود ہیں، لندن کے پرتعیش ماحول میں منڈیلا بن کر تقاریر کررہے ہیں، وہ اقتدار میں نہیں ہیں تو ادارے غلط ہوگئے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نواز شریف اور الطاف حسین کی تقاریر میں کوئی فرق نہیں رہا وہ الطاف حسین ٹو بن گئے ہیں، وہ ملک کو مزید کمزور کررہے ہیں، ان کے ساتھ عدالت اور حکومت نے ہمدردانہ رویہ رکھا، لیکن انہیں ملک سے باہر نہیں جانے دیا جانا چاہیے تھا، نواز شریف کچھ بھی کرلیں لیکن عمران خان اپنے نعرے پر قائم رہیں گے کہ ملک لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں