وفاق ڈرون حملے بند کرائے طالبان مذاکرات کریںعمران خان

پولیو وائرس پھیل گیا تو پختونخوا کے لوگوں کو کہیں کا ویزا نہیں ملے گا،چیئرمین پی ٹی آئی،


Numaindgan Express December 19, 2013
چیئرمین پی ٹی آئی کی سمیع الحق سے بھی ملاقات،طالبان آسمانی مخلوق نہیں کہ بات نہ ہوسکے،وفاق سنجیدہ نہیں، طالبان سے بھی اپیل کی کہ امن کیلیے مذاکرات کی طرف آئیں۔فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے طالبان سے انسداد پولیو مہم کے کارکنان کو نشانہ نہ بنانے کی اپیل کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پولیو کی بیماری کو روکنے کیلیے قدم نہ اٹھایا تو اس کے پھیلنے کا خطرہ ہے اور ایسا وقت بھی آسکتا ہے کہ بچوں کی زندگیاں تباہ ہونے کے علاوہ پختونخوا کے عوام کو کسی بھی ملک کا ویزا نہیں ملے گا جس سے معاشی نقصان بھی ہو گا، ڈرون حملے روکے بغیرملک میں امن لانا ممکن نہیں، ڈرون حملے بند ہونے تک امن مذاکرات شروع نہیں ہوسکتے، طالبان امن کیلیے مذاکرات کی طرف آئیں۔ وہ ضلع نوشہرہ میں اکوڑہ خٹک کے آر ایچ سی اسپتال میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پرعمران خان، جہانگیرترین اور وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے بچوں کو انسدادپولیو ویکسین کے قطرے پلا کرمہم کاافتتاح کیا۔ عمران خان نے کہا کہ عوام اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کی ذمے داری پوری کریں، انسداد پولیو ورکرز اور ان کی حفاظت پر مامور پولیس پر حملے کرنیوالے انسانیت،اسلام اور پختونخوا اور پاکستان کے لوگوں سے انصاف نہیں کر رہے ، پولیو ورکرز مجاہد ہیں ،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔عمران نے کہاکہ اگرہم نے اگلے 3 ماہ بھرپورانسداد پولیومہم چلائی توصوبے اورملک کواس بیماری سے نجات دلاسکتے ہیں۔ قبل ازیںعمران خان نے پشاورمیں گزشتہ روزبم ڈسپوزل اسکواڈ کے شہیداہلکارکاشف کے گھرپران کے رشتے داروں سے تعزیت کی،اس موقع پر دیگر2شہدا عبدالحق اورامین الحق کے لواحقین بھی موجودتھے۔ میڈیاسے گفتگومیںعمران خان نے کہاکہ جب تک ڈرون بندنہیں ہوں گے امن کیلیے مذاکرات شروع نہیں ہوسکتے۔



انھوں نے طالبان سے بھی اپیل کی کہ امن کیلیے مذاکرات کی طرف آئیں، مسئلہ کشمیرکے حل کیلیے بھارت سے 60 سال سے مذاکرات جاری ہیں،9سال میںہم نے مذاکرات کے بجائے آپریشن جاری رکھاجس کی وجہ سے طالبان کے ایک گروپ سے 55گروپس بن گئے۔ انھوں نے کہاکہ مذاکرات کی بات سب سیاسی جماعتوں نے کی،امریکا نے ڈرون حملے کے ذریعے سبوتاژکردیا،وفاقی حکومت ڈرون حملے فوری بندکرائے۔ بعدازاں چیئرمین تحریک انصاف نے نوشہرہ میں مولاناسمیع الحق سے بھی ملاقات کی۔ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میںسمیع الحق نے کہاکہ طالبان کامطالبہ ہے کہ ڈرون حملوںکو فوری بندکیاجائے اوراس سے ہونے والے جانی اورمالی نقصانات کاازالہ کیا جائے۔ سمیع الحق نے کہاکہطالبان سے مذاکرا ت میں مرکز ی حکومت سنجیدہ نہیں اور اس وجہ سے اب تک کوئی مثبت پیشرفت نہ ہو سکی، میں بذا ت خودمرکز ی حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہوں، مرکزی حکومت یا تو صوبوں کومذاکرات کے سلسلے میںخودمختاری دے یا خود مذاکر اتی عمل کا حصہ بنے۔ طالبا ن کوئی آسمانی مخلو ق نہیںکہ ان سے بات نہ ہوسکے، ضرورت اس امرکی ہے کہ وہ کچھ لوکچھ دوکافا رمو لا اپنا ئیں۔ بی بی سی سے خصوصی بات چیت میں عمران خان نے کہا کہ ان کی انسدادپولیو مہم میں شرکت لوگوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ اگر خیبر پختونخوا میں پولیو کا وائرس پھیل گیا تو کوئی انھیں باہر کام کرنے کے لیے ویزا نہیں دے گا اور یہاں سے تو بہت زیادہ تعداد میں لوگ باہر کام کرنے جاتے ہیں، سی آئی اے نے اگر اس مہم کا غلط استعمال کیا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ شدت پسند اس کی مخالفت کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔