پنجاب میں مہاجر پرندوں اور مرغابیوں کے شکار کی اجازت کا نوٹی فکیشن جاری

یکم اکتوبر سے31مارچ 2021 تک شکار کی اجازت ہوگی، نوٹی فکیشن


آصف محمود October 01, 2020
ہرسال سردیوں کے آغاز سے قبل لاکھوں مہاجر پرندے سرد علاقوں سے ہجرت کرکے پاکستان آتے ہیں فوٹو: فائل

محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے سردیوں میں پاکستان آنے والے مہاجر پرندوں اور مرغابیوں کے شکار کی اجازت کانوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

ہرسال سردیوں کے آغاز سے قبل لاکھوں مہاجر پرندے سرد علاقوں سے ہجرت کرکے خوراک کی تلاش میں پاکستان آتے ہیں اور یہاں ہزاروں پرندے شکار کرلیے جاتے ہیں، پنجاب وائلڈلائف نے یکم اکتوبر 2020 سے 31 مارچ 2021 تک شکارکی اجازت کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ شکار کے لیے کوئی خصوص ایریا مختص نہیں کیا گیا ہے، آبی گزرگاہوں،جھیلوں اور دریا کنارے آنیوالے ان مہمان پرندوں کا شکار کیا جاسکے گا۔

پنجاب وائلڈلائف کے ڈپٹی ڈائریکٹرمدثر حسن نے بتایا کہ شکار کے لیے محکمہ سے جاری کردہ کارآمدشکارلائسنس اور اسلحہ کا لائسنس ہونا ضروری ہے۔ ایک شکاری ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 10 پرندے شکار کرسکتا ہے۔ مدثرحسن نے بتایا کہ پنجاب وائلڈلائف بورڈ کے حالیہ اجلاس میں یومیہ شکار کیے جانے والے پرندوں کی تعداد کم کرنے کی تجویز سامنے آئی تھی۔ یہ تجاویز مظوری کے لیے صوبائی کابینہ اور وزیر اعلی پنجاب کوبھیجی گئی ہیں۔ شکارسیزن کے دوران اگر سمری منظورہوجاتی ہے تو پھر اس پر عمل درآمد کروائیں گے. پنجاب وائلڈلائف ایکٹ کے تحت شیڈول ون کی کیٹیگری ون،ٹواورتھری میں شامل مرغابیوں کے شکار کی اجازت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں