کنٹرول لائن پرفلیگ میٹنگ جنگ بندی یقینی بنانے پراتفاق

پاک بھارت عسکری وفود کی سربراہی لیفٹیننٹ کرنل رینک کے افسران نے کی

دونوں اطراف سے مذاکرات انتہائی خوش گوار ماحول میں ہوئے اور دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا. فوٹو: اے ایف پی /فائل

پاکستان اور بھارت کے سرحدی سیکیورٹی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں ایل او سی پر امن برقرار رکھنے اور سیز فائر کے حوالے سے دوطرفہ معاہدوں کی پاسداری پر اتفاق کیا گیا۔

بدھ کو بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان ایس این اچاریہ نے بتایا کہ پونچھ کے قریب چکن دا باغ کراسنگ پوائنٹ پر صبح ساڑھے 11 بجے پاکستان اور بھارت کے بٹالین کمانڈرز کی سطح پر ایک فلیگ میٹنگ ہوئی ۔




جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے قریب ایل او سی پر امن یقینی بنانے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ دونوں وفود کی سربراہی لیفٹیننٹ کرنل سطح کے افسران کررہے تھے، کہ وہ ایک دوسرے کی طرف سے اٹھائے گئے معاملات پر خصوصی توجہ دینگے اور ان کو فوری طور پر ہرممکن حل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔
Load Next Story