سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزیر اعظم کی چیئرمین نجکاری کمیشن بنانے کی پیشکش ٹھکرا دی

جب تک میرا نام رینٹل پاورکیس سے کلیئرنہیں ہوجاتاتب تک کوئی بھی حکومتی عہدہ قبول کرنامناسب نہیں سمجھتا، شوکت ترین


فیاض ولانہ December 19, 2013
جب تک میرا نام رینٹل پاورکیس سے کلیئرنہیں ہوجاتاتب تک کوئی بھی حکومتی عہدہ قبول کرنامناسب نہیں سمجھتا، شوکت ترین. فوٹو فائل

ممتازبینکار وماہر معاشیات شوکت ترین نے وزیراعظم نوازشریف سے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آبادمیں ملاقات کی ہے۔

ذمے دارذرائع سے معلوم ہواہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے انھیںنجکاری کمیشن کا چیئرمین بننے کی پیشکش کی ہے جبکہ شوکت ترین نے وزیراعظم کاشکریہ اداکرتے ہوئے فی الوقت یہ ذمے داری قبول کرنے سے معذوری ظاہرکی اوربتایا کہ جب تک ان کانام رینٹل پاورکیس سے کلیئرنہیں ہوجاتا وہ کوئی بھی حکومتی عہدہ قبول کرنامناسب نہیں سمجھتے، البتہ غیرسرکاری طورپر ان کی مشاورت اورخدمات وزیراعظم اوران کی حکومت کے لیے حاضر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں