طالبان طاقت کے ذریعے ملک پرقبضہ کرناچاہتے ہیںزرداری

سابق زرداری نے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کیلیے شدیددکھ کااظہارکیا


Numainda Express December 19, 2013
سابق زرداری نے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کیلیے شدیددکھ کااظہارکیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: سابق صدرآصف زرداری نے راولپنڈی میں امام بارگاہ پرخود کش حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ حملہ اس وقت کیا گیاجب حکومت نے قومی سلامتی پالیسی میں عسکریت پسندوں سے مذاکرات کیلیے ترجیح کااظہارکیا۔

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ان مذاکرات کی حمایت کررہی ہے لیکن اس کے ساتھ یہ بات بھی یاددلاناچاہتی ہے کہ عسکریت پسندوں کوامن میں کوئی دلچسپی نہیں اوران کاایجنڈاطاقت کیلیے ملک اوراس کے اداروں پرقبضہ کرناہے،حکومت کے مذاکرات کے عزم کے فوراًبعدیہ حملہ ہوناعسکریت پسندوں کی نیت کو ظاہرکردیتاہے،سابق زرداری نے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کیلیے شدیددکھ کااظہارکیااورمتاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کااظہاربھی کیا،انھوں نے اس واقعے میں شہید ہونے والوں کیلیے اعلیٰ درجات اورزخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعابھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔