شمالی وزیرستانفوجی چوکی پرخودکش حملہ5 اہلکار شہید43 زخمی

بمبارنے بارودسے بھراٹرک کھجوری چیک پوسٹ سے ٹکرادیا،اہلکارنمازمغرب پڑھ رہے تھے،سینئراہلکار

دھماکے سے علاقہ لرز اٹھا اور چوکی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں کھجوری چیک پوسٹ پرخودکش حملے میں5اہلکارشہید اور 43 زخمی ہوگئے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میںدستی بم حملوں اورفائرنگ سے 2شہری جاںبحق ہوگئے۔

بدھ کی شام5 بجے کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میںسیکیورٹی فورسز کی کھجوری چیک پوسٹ پرخودکش حملہ آورنے بارودسے بھرا ٹرک ٹکرادیاجس سے 5اہلکارشہید اور 43 زخمی ہوگئے اور پورا علاقہ لرزاٹھااورچوکی تباہ ہوگئی،زخمی اہلکاروں کوسی ایم ایچ بنوں منتقل کردیاگیا،حملے کے بعدفورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا،فورسزکی جانب سے جوابی فائرنگ کاسلسلہ بھی کافی دیر تک جاری رہا،علاقے میںسرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ اے ایف پی سے گفتگومیں سینئرسیکیورٹی حکام نے بتایاکہ اہلکارمغرب کی نمازپڑھ رہے تھے کہ خودکش بمبارنے بارود سے بھراٹرک چیک پوسٹ سے ٹکرادیاجس سے 5 اہلکار شہید جبکہ34زخمی ہوگئے،ایک اوراہلکارنے بتایاکہ زخمیوں میں 28 پاک فوج کے جوان جبکہ 6ایف سی کے اہلکار شامل ہیں۔ کالعدم تنظیم انصارالمجاہدین کے ترجمان ابوبصیرنے نامعلوم مقام سے اے ایف پی سے گفتگوکرتے ہوئے حملے کی ذمے داری قبول کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ یہ کارروائی حکیم اللہ محسودکابدلہ ہے۔ جب تک امریکی ڈرون حملوں میں ہمارے لوگ مرتے رہیں گے ہم بھی ایسے حملے جاری رکھیں گے۔ انصارالمجاہدین کے ترجمان نے حکومت پرالزام لگایاکہ وہ امریکی اشاروںپرچل رہی ہے۔




اسلام آباد سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ کارروائی ہے،اس وقت حملہ کیاگیاجب اہلکار نماز اداکررہے تھے۔ انھوںنے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہارکیاہے۔ادھرکلاچی شہرکے علاقہ قاسم آباد میں محمد فاروق موٹرسائیکل پرصفت اللہ کو چھوڑنے گھرجارہاتھاکہ راستے میںنامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے دونوںکوقتل کردیا۔ انجم آبادمیں نامعلوم دہشتگردوں نے قبائلی رہنماشربت خان بھٹنی کے گھرپردستی بم سے حملہ اورفائرنگ کردی جس سے کسی جانی نقصان نہیں اطلاع نہیںباڑہ شلوبرکے علاقہ قاضی آبادمیںزمین ولدصابرگھر کے باہرموجودتھاکہ مسلح افرادنے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پردم توڑگیا۔باڑہ اکاخیل سے شدت پسندوںنے مختلف واقعات میں5 افراد کو اغواکرلیا۔ملاکنڈ لیویز نے درگئی کے علاقہ مہردے میں خالی مکان پرچھاپہ مارکردوبوریوں میں 40 کلوگرام بارود، تین دستی بم ،ایک ریموٹ،فیوز اوربتی برآمدکرکے علاقہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔سوات کے بالائی علاقے ڈوغلئی میں نامعلوم افرادنے مقامی امن کمیٹی کے چیئرمین امیرزادہ کے گھر پردستی بم حملہ کردیا مگرجانی نقصان نہیں ہوا،گھرکوجزوی نقصان پہنچا۔
Load Next Story