علی ظفر کو بدنام کرنے کے مقدمہ میں مزید 2 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان کے خلاف سائبر کرائم کے تحت علی ظفر نے مقدمہ درج کروا رکھا ہے

عدالت نے دونوں ملزموں کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا فوٹوفائل

WASHINGTON:
سوشل میڈیا پر گلوکار و اداکار علی ظفر کو بدنام کرنے کے مقدمہ میں ملوث مزید 2 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

لاہور کی سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے لینا غنی اور میشاشفیع کے مینیجر سید فرحان کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزاروں نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مقدمہ میں بے بنیاد نامزد کیا، ہم شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے سید فرحان اور لینا غنی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو 12 اکتوبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔


یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کی درخواست پرمیشاشفیع سمیت 9 افراد کےخلاف مقدمہ درج

عدالت نے دونوں ملزموں کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ عفت عمر نے بھی اسی مقدمے میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کیخلاف نفرت انگیزمہم کیس میں عفت عمر نے عبوری ضمانت کروالی

واضح رہے کہ میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان کے خلاف سائبر کرائم کے تحت علی ظفر نے مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔
Load Next Story