علی ظفر کیس میشاشفیع اور ان کے دوستوں کیخلاف مقدمہ درج کرنیوالا آفیسر معطل

اعلیٰ حکومتی شخصیت کے دباؤ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم سیل آصف اقبال کو معطل کیا گیا، ایف آئی اے ذرائع


طالب فریدی October 02, 2020
اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم سیل آصف اقبال نے میشاء شفیع اور ان کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، ایف آئی اے ذرائع فوٹوفائل

گلوکارہ میشا شفیع اور ان کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے ایف آئی اے آفیسر آصف اقبال کو معطل کردیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم سیل آصف اقبال نے میشا شفیع اور ان کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکومتی شخصیت کے دباؤ پر آصف اقبال کو معطل کیا گیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آصف اقبال نے میشا اور ان کے دوستوں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا ٹویٹ کیا تھا۔ آصف اقبال نے دو سال تک علی ظفر اور میشا شفیع کیس کی تفتیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کی درخواست پرمیشاشفیع سمیت 9 افراد کےخلاف مقدمہ درج

واضح رہے کہ علی ظفر نے سوشل میڈیا پر انہیں بدنام کرنے کے سلسلے میں گلوکارہ میشا شفیع اور ان کے دوستوں کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |