ملک کے نامورمزاحیہ اداکار لطیف منا انتقال کرگئے

اداکار لطیف منا نے آخری ایام کسمپرسی میں گزارے


ویب ڈیسک October 02, 2020
لطیف منا نے 1977میں اسٹیج اور پاکستان ٹیلی ویژن سے فنی دنیا میں قدم رکھا فوٹوایکسپریس

پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے معروف کامیڈین لطیف منا انتقال کرگئے۔

کامیڈین لطیف منا کئی روز سے کتیانہ میمن اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ اداکار لطیف منا 7 نومبر 1945 کو کراچی میں عبدالعزیزآخوند کے گھر پیداہوئے ان کے والد مختیارکار تھے۔

لطیف منا نے 1977میں اسٹیج اور پاکستان ٹیلی ویژن سے فنی دنیا میں قدم رکھا۔ پی ٹی وی پر ان کا پہلا ڈراما ''پیوند'' تھا۔ بعد میں انھوں نے ''دنیا دیوانی''، ''چھچٹو''،''گھر داماد'' جیسے ڈراموں میں کردار نگاری کی۔

انہوں نے کئی سال تک فنی کیریئر کے دوران سیکڑوں ڈراموں میں کام کیا۔ لطیف منا نے اداکاری کے ساتھ بینک میں بھی ملازمت کی، جہاں سے انھوں نے سن 2001 میں ریٹائرمنٹ لے لی۔ وہ آخر وقت تک فنون لطیفہ سے وابستہ رہے۔

سندھ فنکار ویلفیئر ٹرسٹ کے مرکزی چیئرمین حمید بھٹو نے لطیف منا کے انتقال پر تین دن کے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لطیف منا ملک کے لیجنڈ اداکار تھے جن کے انتقال سے ایک خلا پیدا ہوگیا۔ وہ ایک فقیر منش انسان تھے، 10 روز قبل ان کو کلچر ڈیپارٹمنٹ سندھ کی جانب سے علاج معالجے کے لیے دولاکھ روپے کا چیک بھی دیا گیا تھا۔

لطیف منا نے آخری ایام کسمپرسی میں گزارے،ان کی نماز جنازہ آج(جمعے)کی صبح 10بجے گھر کے قریب جامع مسجد عیدگاہ شاہ ولی اللہ روڈ کھڈا لیاری میں ادا کردی گئی۔ ان کی تدفین میران شاہ پیر قبرستان میں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |