آرمینیا کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی آذربائیجان کا ساتھ دینے کی خبریں بے بنیاد قرار

ناگورونو کاراباغ پر آذربائیجان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں، آرمینیا فوری طور پر فوجی کارروائی بند کرے، ترجمان


ویب ڈیسک October 02, 2020
ناگورونو کاراباغ پر آذربائیجان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں، آرمینیا فوری طور پر فوجی کارروائی بند کرے، ترجمان۔ فوٹو : فائل

پاکستان نے آرمینیا کے خلاف پاک فوج کی آذربائیجان کی فوج کے ہمراہ لڑائی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور افواہیں قرار دیدیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ناگورونو کاراباخ میں آرمینیا کے خلاف پاک فوج کی آذربائیجان کی فوج کے ہمراہ لڑائی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات غیر ذمہ دارانہ ہیں تاہم ناگورونو کاراباغ پر آذربائیجان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان کی آذربائیجان پر آرمینیا کے حملے کی مذمت

ترجمان نے کہا کہ ناگورونو کاراباغ کی صورتحال پر پاکستان کو گہری تشویش ہے اور آذربائیجانی شہری آبادی پر آرمینیا کی طرف سے بھاری شیلنگ نہایت افسوسناک ہے، اس سے پورے خطے کے امن و امان کو نقصان پہنچ سکتا ہے لہذا مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے آرمینیا فوری طور پر فوجی کارروائی بند کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |