کورونا وائرس میں اضافے پر شادی ہالزاورریسٹورینٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی میں 6 شادی ہال، 103 ریسٹورنٹس سیل


ویب ڈیسک October 02, 2020
ہم کسی کے بھی غیرذمہ دارانہ رویے کے باعث دوسروں کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتے، اسد عمر: فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے کورونا کیسزمیں اضافے کے باعث ایس اوپیزپرعمل درآمد نہ کرنے والے شادی ہالزاورریسٹورینٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ ملک میں ریسٹورینٹس اورشادی ہالزکورونا کیسزمیں اضافے کی وجہ بن رہے ہیں۔

اسد عمرکا کہنا ہے کہ این سی اوسی نے اسی تناظر میں تمام صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنے پرشادی ہالزاورریسٹورینٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔



اسد عمرنے کہا کہ ہم کسی کے بھی غیرذمہ دارانہ رویے کے باعث دوسروں کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کراچی میں کارروائیاں جاری ہیں اور شہر میں 6 شادی ہال، 103 ریسٹورنٹس سیل کردیے گئے۔

این سی او سی نے تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان ،آزادکشمیر اور اسلام آباد کو ہدایت ہے کی کہ وہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لئے رہنماء اصولوں کو یقینی بنائیں۔ این سی او سی کاکہناہے کہ شادی ہال، ریسٹورنٹس کے کورونا مرکز بننے کا خدشہ ہے۔ریستوران اور شادی ہالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی وجہ بھی یہی ہے کہ ان دونوں مقامات پر خلاف ورزیوں کاسلسلہ جاری ہے جو بیماری کا مرکز بن کر ابھر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں