پہلا ٹیسٹ کوہلی نے گرتی ہوئی بھارتی دیوار کو سنبھالا دے دیا

ٹنڈولکرکے چوتھے نمبرکی لاج رکھتے ہوئے سنچری جڑدی،بھارت کے 5 وکٹ پر255 رنز


AFP/Sports Desk December 19, 2013
جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کیخلاف سنچری کی تکمیل پر بھارتی بیٹسمین ویرت کوہلی خوشی سے سرشار۔ فوٹو: اے پی

سچن ٹنڈولکر کی جگہ ملتے ہی ویرت کوہلی نے سنچری داغ دی، نوجوان بیٹسمین کی شاندار بیٹنگ نے بھارت کی گرتی ہوئی دیوار کو سنبھالا دیا، پہلے ٹیسٹ میں ابتدائی دن کے اختتام تک مہمان سائیڈ نے 5 وکٹ پر 255 رنز بنائے۔

تفصیلات کے مطابق سچن ٹنڈولکرکی ریٹائرمنٹ کے بعد بیٹنگ آرڈرمیں چوتھا نمبر ویرت کوہلی کو ملا جنھوں نے اس اعزاز کی لاج سنچری اسکور کرکے رکھی، بھارت کا گرین ٹاپ وکٹ پر آغاز حسب توقع مایوس کن ہوا جب ڈیل اسٹین کی شارٹ پچ بال کی حکمت عملی فائدہ مند ثابت ہوئی، اس بار بھی شیکھر دھون نے اسے پل کرنا چاہا مگر وہ بیٹ کے وسط میں نہیں آئی، ٹاپ ایج پر فائن لیگ پر موجود عمران طاہر نے کیچ تھام لیا، دھون نے 13 رنز بنائے، 24 پر دوسری وکٹ گری جب مرلی وجے 6 رنز بناکر مورکل کا شکار بن گئے، فل لینتھ ڈلیوری کو قدموں کو زحمت دیے بغیر کھیلنے کی کوشش کا نتیجہ وکٹ کیپر ڈی ویلیئرز کے ہاتھوں کیچ کی صورت میں برآمد ہوا، ویرت کوہلی نے وکٹ پر آتے ہی اپنی بیٹنگ کا جلوہ دکھانا شروع کیا۔

 photo 4_zps716ca7d0.jpg

خاص طور پر انھوں نے اسپنرز عمران طاہر اور پال ڈومنی کو نشانہ بنایا، ان کی 44 گیندوں پر کوہلی نے 50 رنز بنائے، اس دوران ان سے صرف ایک سنگین غلطی ہوئی جو چتیشور پجارا کے رن آئوٹ کی وجہ بنی، عمران طاہر کی گیند کو مڈوکٹ کی جانب کھیل کر وہ رن لینے کیلیے بھاگ کھڑے ہوئے، مگر عمران کو گیند پکڑتے دیکھ کر پجارا کو واپس جانے کو کہا مگر بولنگ اینڈ پر پہنچنے والے ہاشم آملا نے گیند ملتے ہی اسٹمپس اڑادیں۔یوں دونوں کے درمیان 89 رنز کی شراکت کا خاتمہ ہوا اور پجارا 25 رنز پر کوہلی کو برابھلا کہتے ہوئے پویلین واپس لوٹ گئے، روہت شرما 14 رنز پر فلینڈر کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ ہوئے، کوہلی نے 181 بالز پر 18 چوکوں کی مدد سے 119 رنز بناکرجیکس کیلس کی گیند سیدھی ڈومنی کی جانب اچھال دی، جب پہلے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو بھارت نے 5 وکٹ پر 255 رنز بنالیے تھے، راہنے 43 اور کپتان دھونی 17 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |