کے الیکٹرک کے سابق سربراہ تابش گوہر وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔


ویب ڈیسک October 02, 2020
وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سابق چیئرمین کے-الیکٹرک تابش گوہر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے توانائی مقرر کردیا گیا۔

کے-الیکٹرک کے سابق چیئرمین اور اوسیس انرجی کے بانی تابش گوہر کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے توانائی مقرر کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

تابش گوہر 7 سال تک کے الیکٹرک میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے تاہم 2015 میں وہ مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ بجلی و توانائی کے شعبے میں مشاورت اور معاونت دینے کی اپنی کمپنی اوسیس کے بانی و سربراہ ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں