جعلی ڈگری سمیت دیگرجرائم میں ملوث پی آئی اے کے مزید 29 ملازمین فارغ

گزشتہ 4 ماہ میں پی آئی اے سے برطرف ملازمین کی تعداد 206 تک پہنچ  گئی


ویب ڈیسک October 02, 2020
گزشتہ 4 ماہ میں پی آئی اے سے برطرف ملازمین کی تعداد 206 تک پہنچ  گئی

پی آئی اے نے محکمانہ انکوائری مکمل ہونے پرجعلی ڈگری، فرائض میں غفلت برتنے ، منشیات سمگلنگ اورسرکاری ریکارڈ کی چوری میں ملوث مزید 29 ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیا۔

پی آئی اے انتظامیہ نے قومی ایئرلائن میں احتساب کا عمل تیز کرتے ہوئے ستمبر کے مہینے میں مزید 54 ملازمین کیخلاف محکمانہ انکوائری مکمل کرکے 29 ملازمین کو بر طرف کر دیا۔ گزشتہ چارماہ میں پی آئی اے سے برطرف ملازمین کی تعداد206تک پہنچ گئی ۔ پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمت سے برطرف ملازمین کے اعدادو شمار جا ری کر دیئے۔

پی آئی اے ایچ آر کی جانب سے جاری اعدادو شمار نے مطابق جعلی تعلیم اسناد رکھنے، فرائض سے غفلت، املاک کو نقصان پہنچانے ،رشوت ستانی، سمگلنگ اور منشیات کا استعمال میں ملوث ہونے پر 54 ملازمین کے خلاف تحقیقات لی گئیں جن میں سے 29 ملازمین کو برطرف جب کہ 25 کیخلاف دیگر سزائیں دی گئیں۔

ترجمان کے مطابق جعلی تعلیمی اسناد پر پی آئی اے کے 7 ، بنا اطلاع مسلسل غیر حاضری پر 8،ادارے کی پراپرٹی کونقصان پہنچانے پر 2، سرکاری معلومات غیر قانونی طور پر افشا کرنے پر ایک پی آئی ملازم کو نوکری سے فارغ کیا گیا جب کہ کرپشن، بدعنوانی اور غبن میں ملوث 6، منشیات اسمگلنگ میں ملوث 2 ملازم کو نوکری سے فارغ کیا گیا، سرکاری ریکارڈ کی چوری میں ملوث 2جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پانچ ملازمین کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی پر پی آئی اے کے 9 ملازمین کی تنزلی جب کہ 10 ملازمین کو انکوائری کے بعد کلیئر کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی 13 ملازمین کو اعلی کاردگی پر تعریفی اسناد اور 7 کو نقد انعام بھی دیا گیا، جون میں 41 اور جولائی میں 62 جبکہ اگست میں 74 ملازمین کو برخاست کیا جا چکا ہے،

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن میں احتسابی عمل کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جارہا ہے تاکہ ادارے کو کالی بھیڑون سے پاک کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ عرصے سے التوا کا شکار انکوائریاں اور تحقیقات کو جلد مکمل کیا جارہا ہے پی آئی اے میں فرائض سے غفلت اور جرائم میں ملوث عناصر کی کوئی جگہ نہیں اور ان پر کاروائی پی آئی اے کے اصلاحاتی عمل کا کلیدی حصہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |