پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ 57 لاکھ 48 ہزار 753 ہو گئی
2018 کے عام انتخابات کے بعد ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 97 لاکھ 93 ہزار 344 کا اضافہ
2018 کےعام انتخابات کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 97 لاکھ 93 ہزار 344 ووٹرز اضافہ ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حتمی انتخابی فہرستوں کے اعداد وشمار جاری کر دیے جس کے مطابق گزشتہ عام انتخابات کے بعد ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 97 لاکھ 93 ہزار 344 ووٹرز اضافہ ہوا ہے اور اب پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ 57 لاکھ 48 ہزار 753 ہو گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 62 لاکھ 36 ہزار 144 تک پہنچ گئی، سندھ میں ووٹرز کی تعداد2 کروڑ 43 لاکھ 51 ہزار 681 اور خیبرپختونخواہ میں 1 کروڑ 95 لاکھ 33 ہزار 964 ہو گئی جب کہ بلوچستان میں 48 لاکھ 1 ہزار 131 اور اسلام آباد میں 8 لاکھ 25 ہزار 833 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں مرد ووٹرز کی نسبت خواتین ووٹرز کی تعداد میں 1 کروڑ 24 لاکھ 11 ہزار 17 کا فرق موجود ہے۔ ملک بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 40 لاکھ 78 ہزار 616، خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 16 لاکھ 67 ہزار 599 ہے جب کہ خواجہ سرا رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 ہزار 538 ہوگئی۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ عام انتخابات 2018 میں رائے دہندگان کی کُل تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 تھی، حتمی انتخابی فہرستیں 4 اکتوبر سے عوام کے معائنہ کے لئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، رجسٹریشن آفیسروں کے دفاتر میں آویزاں کردی جائیں گی، رائے دہندگان کی سہولت کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے 8300 شارٹ میسج سروس کو اپڈیٹ کردیا ہے، رائے دہندگان حتمی انتخابی فہرستوں کے مطابق اپنے ووٹ کے اندراج کو اس سروس کے ذریعے چیک کرسکتے ہیں۔