بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے 16 کروڑ ڈالر سے زائد کا سرمایہ نکالنے کا انکشاف

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں یہ انکشاف سامنے آیا


Irshad Ansari October 02, 2020
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں یہ انکشاف سامنے آیا . فوٹو : فائل

WASHINGTON: رواں مالی سال 21-2020 کے پہلے 3 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص بازار اور بانڈز سے مجموعی طورپر 16 کروڑ ڈالر سے زائد کا سرمایہ نکالنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق رواں مالی سال 21-2020 کے پہلے 3 ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر بانڈز اور حصص کی فروخت کا رجحان رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران 16 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا آؤٹ فلو ریکارڈ کیا گیا ہے اور ان 3 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے حصص خریدے جب کہ 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے حصص فروخت کیے ہیں اور ان 3 ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے بانڈز خریدے اور 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے بانڈز فرخت کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں