شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 2 دہشتگرد ہلاک اور ایک گرفتار

مارے گئے دہشت گرد مزید 25 دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 02, 2020
مارے گئے دہشت گرد متعدد معصوم شہریوں کو مارچکے ہیں اور سیکیورٹی فورسز پر 25 سے زائد حملوں میں بھی ملوث تھے، ترجمان پاک فوج . فوٹو : فائل

MADRID: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرکے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشت گرد متعدد معصوم شہریوں کو مار چکے ہیں اور یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر 25 سے زائد حملوں میں بھی ملوث تھے، مقامی افراد کے قتل، اغوا اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد مزید 25 دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور ان میں سے ایک بارودی سرنگوں کا اور ایک آئی ای ڈیز تیار کرنے کا ماہر تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرکے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں