کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدراسپتال منتقل

ٹرمپ کی انتخابی مہم کے تمام ایونٹ معطل یا ورچوئل ہوں گے، وائٹ ہاؤس


ویب ڈیسک October 03, 2020
ڈونلڈ ٹرمپ کو بخار، سینے میں درد اورکھانسی کی شکایت ہے، وائٹ ہاؤس: فوٹو: فائل

کورونا وائرس کا شکارامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کواسپتال منتقل کردیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ میں کورونا کی درمیانے درجے کی علامات ہیں۔ انہیں بخار، سینے میں درد اورکھانسی کی شکایت ہے، انہیں پولی کلونل اینٹی باڈی کاکٹیل کی 8 گرام خوراک دی گئی ہے اورانہیں فوجی ہیلی کاپٹرپروالٹرریڈ ملٹری میڈیکل سینٹرمیری لینڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

پریس سیکریٹری کے مطابق صدرٹرمپ کچھ روزاسپتال میں داخل رہیں گے، ٹرمپ طبی ماہرین کے مشورے پربطورصدرکام جاری رکھیں گے۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے تمام ایونٹ معطل یا ورچوئل ہوں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 74 سالہ ٹرمپ کوزائد عمر، وزن، دل کے مسائل کے سبب پیچیدگیوں کا خطرہ ہے۔



کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ٹرمپ نے اپنے وٖڈیوبیان میں لوگوں کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں اوراہلیہ ٹھیک ہیں لیکن احتیاط کے باعث اسپتال منتقل ہورہا ہوں تاکہ چیزیں کنٹرول میں رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹراپنے اورخاتون اول میلانیا ٹرمپ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں