وفاقی تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ

کالج فار بوائز جی سکس تھری اور ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور کو بند کرنے کی سفارش


ویب ڈیسک October 03, 2020
کالج فار بوائز جی سکس تھری اور ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور کو بند کرنے کی سفارش

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔

تعلیمی اداروں میں کورونا کے رینڈم ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ اسلام آباد میں کالج فار بوائز جی سکس تھری میں کورونا کے تین کیسز مثبت آگئے جن میں وائس پرنسپل اور دو اساتذہ شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اسلام آباد کالج فار بوائز جی سکس تھری کو سیل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم پانچ روز کالج بند رکھا جائے، کمروں میں ڈس انفکیشن (جراثیم کش) اسپرے کیا جائے۔

اسلام آباد کے ہی ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں بھی تین پازیٹو کیسز آگئے جن میں ایک آیا اور دو طلباء شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے گرلز کالج کو سیل بھی کرنے کی سفارش کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں