نواز شریف اقتدار سے محرومی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں وفاقی وزیر اطلاعات

نواز شریف اقتدار سے باہر انقلابی اور اقتدار میں آمر بن جاتے ہیں، شبلی فراز


ویب ڈیسک October 03, 2020
نواز شریف اقتدار سے باہر انقلابی اور اقتدار میں آمر بن جاتے ہیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف اقتدار سے محرومی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏نواز شریف کے نظریات موسموں کی طرح بدلتے رہتے ہیں، اقتدار سے باہر ہوں تو انقلابی بن جاتے ہیں، اقتدار میں ہوں تو ان سے بڑا آمر کوئی نہیں ہوتا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :اپوزیشن کل کی بجائے آج ہی استعفے دے، شیخ رشید



یہ بھی پڑھیں :نواز شریف کا لندن میں چارغیرملکی سفارت خانوں سے رابطہ ہے، غلام سرور

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف اقتدار سے محرومی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں، ان سے پوچھے گئے دو سوال وہیں کھڑے ہیں؛ اثاثے کیسے بنائے؟پیسے ملک سے باہر کیسے بھیجے؟۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں