سرکاری شخصیات کو منشیات سپلائی کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا

آپریشن کے دوران 30 کروڑ مالیت کی ہیروئن، آئس، چرس، کوکین اور گولیاں برآمد ہوئیں، اے این ایف


Numainda Express October 03, 2020
منشیات تعلیمی ادارے سمیت پارٹیوں اور اہم شخصیات کو فروخت کی جاتی تھیں،ذرائع۔ فوٹو:فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد میں آپریشن کرتے ہوئے نجی اور سرکاری شخصیات کو منشیات فراہ کرنے والا بڑا گروہ پکڑ لیا۔

اے این ایف حکام کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد میں خفیہ اطلاعات پر بڑا آپریشن کرکے اہم پرائیوٹ اور سرکاری شخصیات کو منشیات کی سپلائی کرنے والا نیٹ ورک پکڑ لیا، گرفتار ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک غیرملکی سمیت 7 افراد شامل ہیں، غیرملکی ملزم بیرون ملک سے منشیات پاکستان لاتا رہا ہے۔

اے این ایف حکام نے بتایا کہ آپریشن وفاقی دارالحکومت کے علاقوں ایف ٹین، ایف الیون ، ایف سیون اور جی بارہ میں کیا گیا، آپریشن کے دوران 30 کروڑ مالیت کی ہیروئن، آئس اور گولیاں برآمد ہوئیں، دیگر منشیات میں کوکین۔ ایکس ٹی سی گولیاں اور چرس بھی شامل ہیں۔

اے این ایف حکام کے مطابق ملزمان منشیات تعلیمی اداروں سمیت پارٹیوں اور اہم شخصیات کو فروخت کرتے تھے، پرائیوٹ اور سرکاری شخصیات کے نام خفیہ رکھے جارہے ہیں، جب کہ ایک ملزم نے پولیس اہلکاروں کو بھی منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے موبائل ڈیٹا سے دیگر اہم لوگوں کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |