العزیزیہ ایون فیلڈ ریفرنس نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

اشتہاری قرار دینے کی کارروائی میں دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر مبشر خان اور قونصل اتاشی عبدالحنان کا بیان حصہ ہوگا، عدالت


ویب ڈیسک October 03, 2020
وارنٹس کی تعمیل کی کوشش کی کامیابی نہ ہونے پرنواز شریف کو اشتہاری دینے کی کارروائی کا آغاز کرر ہے ہیں، عدالت۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی اپیلوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، تحریری حکم نامہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے جاری کیا جس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی میں دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر محمد مبشر خان اور قونصل اتاشی عبدالحنان کا بیان حصہ ہوگا، پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کے لیے اس آرڈر سے آگاہ کیا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف حکومت اور عوام کو دھوکا دے کر لندن گئے

حکم نامہ میں کہا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا نواز شریف کے وارنٹس کی تعمیل کی کوشش کی کامیابی نہیں ہوئی، ان حالات میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر رہے ہیں، وارنٹس کی تعمیل کے لئے جانے والے افسران کے بیانات سات اکتوبر کو ریکارڈ ہوں گے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ رائل میل کے ذریعے وارنٹس بھیجے گئے، رائل میل کی مصدقہ آن لائن رسید آئندہ سماعت پر جمع کرائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں