اپوزیشن کا ذاتی مفادات کو ترجیح دیناعوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے عثمان بزدار
عوام جانتے ہیں کہ ماضی میں انہی جماعتوں نے اقتدار میں رہ کر معیشت کو تباہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب
KARACHI:
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا ذاتی مفادات کو ترجیح دینا عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی دولت بچانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہیں، ان جماعتوں کے پاس پاکستان کے عوام کی ترقی کا کوئی پروگرام نہیں، ان کا ذاتی مفادات کو ترجیح دینا عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے، عوام کے مسترد شدہ عناصر ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں، آج اکٹھی ہونے والی اپوزیشن جماعتیں بہت جلدایک دوسرے سے الگ ہوجائیں گی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، یہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، عوام جانتے ہیں کہ ماضی میں انہی جماعتوں نے اقتدار میں رہ کر معیشت کو تباہ کیا، قوم کا پیسہ لوٹنے والے اب عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عوام باشعور ہیں اور نا اہل و کرپٹ چہروں سے اچھی طرح واقف ہے، 22 کروڑ عوام اپوزیشن کے غیر جمہوری طرز عمل سے یکسر لاتعلق ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک کو سیاسی کثافتوں سے پاک کرے گی۔