بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 64 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے

کورونا سے نمٹنے کے مودی سرکار کے بلند وبانگ دعوے محض دھوکا ثابت ہوئے، کانگریس (فوٹو : فائل)

کورونا وائرس سے ایک لاکھ افراد کی ہلاکت کے بعد بھارت ہلاکتوں کے اعتبار سے بھی دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا اس سے قبل صرف کورونا متاثرین کے حوالے سے تیسرا بڑا ملک تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ايک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جس کے بعد بھارت کورونا وبا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد کے اعتبار سے بھی امریکا اور برازیل کے بعد بھارت دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے جب کہ کووڈ-19 کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے بھی بھارت پہلے ہی تیسرے نمبر پر تھا۔


گزشتہ روز بھارت ميں کورونا کے 79 ہزار 476 نئے کيسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی تعداد 64 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ ایک دن میں 90 ہزار سے زائد مریضوں میں کورونا کی تصدیق کا ریکارڈ بھی بھارت کے پاس ہی ہے۔

بھارتی ریاستوں مہاراشٹرا اور کرناٹک کورونا سے سب سے زيادہ متاثر ہونے والی رياستيں ہيں، جہاں متاثرين کا تناسب مجموعی تعداد کے 45 فيصد سے زائد ہے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس نے کہا ہے کہ کورونا سے متعلق مودی سرکار کے بلند و بانگ دعوے دھوکا ثابت ہوئے۔

ایک طرف تو کورونا کی ہولناکی اپنے عروج پے دوسری جانب مودی سرکار کی غیر سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ 15 اکتوبر سے سينما گھر اور تفریحی مقامات کھولنے کی اجازت دیدی ہے۔
Load Next Story