اقوام متحدہ نے پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد متفقہ طورپرمنظورکرلی

پاکستان نےہم خیال ممالک کے تعاون سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد پیش کی۔


ویب ڈیسک December 19, 2013
وزیراعظم نواز شریف نے بھی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں ڈرون حملوں کا معاملہ اٹھایا تھا۔ فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف قرارداد منظور کر لی ہے۔

پاکستان کی جانب سے ہم خیال ممالک کے تعاون سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، قرارداد میں کہا گیا کہ ڈرون حملوں میں معصوم اور بے گناہ شہری نشانہ بنتے ہیں، ڈرون حملے دہشتگردی میں اضافے کا باعث ہیں لہذاعالمی برادری ڈرون حملوں سے متعلق قوانین پر نظر رکھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے بھی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈرون حملوں کو دہشتگردی کے خاتمے کے لئے رکاوٹ قرار دیا تھا لیکن اس کے باوجود امریکا کی جانب سے ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |