رواں ہفتے ڈالر کی قدر ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

ڈالر کی گھٹتی ہوئی قدر سے ملک پر واجب الادا قرضوں کے دباؤ میں 410 ارب روپے کم کرنے میں مدد ملے گی


Business Reporter October 03, 2020
ڈالر کی گھٹتی ہوئی قدر سے ملک پر واجب الادا قرضوں کے دباؤ میں 410 ارب روپے کم کرنے میں مدد ملے گی (فوٹو : فائل)

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

گزشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کی قدر 165 روپے سے نیچے آگئی۔ ڈالر کی گھٹتی ہوئی قدر سے ملک پر واجب الادا قرضوں کے دباؤ میں 410 ارب روپے کم کرنے میں مدد ملے گی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مجموعی طوربپر 1.29 روپے گھٹ کر 164 روپے 50 پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1.40 روپے کی کمی سے 164.80 روپے پر بند ہوئی۔

انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر مجموعی طور پر 47 پیسے گھٹ کر 192.75 روپے پرآگئی اور اوپن مارکیٹ میں یورو کرنسی کی قدر 50 پیسے کی کمی سے 193.50 روپے ہوگئی تاہم اس کے برعکس انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 1.26 روپے بڑھ کر 212.95 روپے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں بھی برطانوی پاؤنڈ کی قدر 50 پیسے بڑھ کر 213.50 روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |