مردان میں 6 سالہ کم سن بچی سے زیادتی کا کیس مجرم کو 14 سال قید کی سزا

عدالت کا مجرم  جان محمد کو 11 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم


ویب ڈیسک October 03, 2020
عدالت کا مجرم جان محمد کو 11 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم . فوٹو: فائل

لاہور: چائیلڈ پروٹیکشن عدالت مردان نے جرم ثابت ہونے پر مجرم جان محمد کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔

مردان کے علاقے بخشالی میں 2019 میں 4 سالہ بچی کے ساتھ مجرم زیادتی کی کوشش کر رہا تھا تاہم بچی کے والد اور دیگر نے اسے دھر لیا اور پولیس کے حوالے کردیا جہاں اس پر مقدمہ درج کردیا گیا۔

چائلڈ پروٹیکشن کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم جان محمد کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سناتے ہوئے 11 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں