مردان میں 6 سالہ کم سن بچی سے زیادتی کا کیس مجرم کو 14 سال قید کی سزا

عدالت کا مجرم  جان محمد کو 11 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم

عدالت کا مجرم جان محمد کو 11 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم . فوٹو: فائل

لاہور:
چائیلڈ پروٹیکشن عدالت مردان نے جرم ثابت ہونے پر مجرم جان محمد کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔


مردان کے علاقے بخشالی میں 2019 میں 4 سالہ بچی کے ساتھ مجرم زیادتی کی کوشش کر رہا تھا تاہم بچی کے والد اور دیگر نے اسے دھر لیا اور پولیس کے حوالے کردیا جہاں اس پر مقدمہ درج کردیا گیا۔

چائلڈ پروٹیکشن کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم جان محمد کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سناتے ہوئے 11 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔
Load Next Story