الزام تراشی بند نہ ہوئی تو ہم بتائیں گے غدار کون ہے مریم اورنگزیب

الزام تراشی بند کی جائےورنہ ایک ایک غدارکا نام لےکربتائیں کہ اس نےکیا غداری کی ہے، ترجمان مسلم لیگ


ویب ڈیسک October 03, 2020
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ نواز شریف کو حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں(فوٹو، فائل)

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں نوازشریف کوکسی قسم کاحب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ نہیں چاہیےالزام تراشی بند کی جائےورنہ ایک ایک غدارکا نام لےکربتائیں کہ اس نےکیا غداری کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے والوں کو خبردار کردیا ہے۔ یہ لوگ اداروں کوسیاست میں گھسیٹ کراپنی سیاست کررہےہیں۔

انہو نے کہا ملک پرکرپٹ ٹولہ مسلط ہےجو کبھی سیاست دانوں کو، کبھی بیورو کریٹس اور کبھی میڈیا کونشانہ بناتا ہے۔ ایک ایک کا نام لےکرعوام کو بتادیں گے کہ کس نے کیا غداری کی ہے۔ ووٹ چوری کرنے والے غدار ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ امریکا اور ایران میں بیٹھ کر پاک فوج پر القاعدہ بنانےکا الزام لگایا تو بتایا جائےغدار کون؟ جو لوگ غداری کا بیانیہ بنارہے ہیں اصل میں وہ ملک کے وفادار نہیں ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم تھا تو واجپائی بھی آیا مودی بھی آیا۔ موجود ہ وزیر اعظم کہتا تھا مودی وزیراعظم بنا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا۔ قوم نے دیکھا کہ سقوط کشمیر ہوگیاپھر غدار کون ہوا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھاپاکستان کیلئےسب نے قربانیاں دیں یہ لوگ اداروں کوسیاست میں گھسیٹ کر اپنی سیاست کر رہے ہیں۔ اس مٹی میں سبھی کا خون شامل ہے پاکستان کسی کےباپ کا نہیں سب نے قربانیاں دی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں