محکمہ اطلاعات کو جدید خطوط پراستوارکرینگےعطا پنہور
سیکریٹری محکمہ اطلاعات کا قاضی شاہد پرویز کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب
KARACHI:
محکمہ اطلاعات سندھ سے تبادلہ کیے جانے والے سیکریٹری اطلاعات قاضی شاہد پرویز کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیاا۔
اس موقع پر محکمہ اطلاعات میں تعینات ہونیوالے سیکریٹری ڈاکٹر عطا محمد پنہور نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کے افسران پر دوسرے محکموں کی نسبت کڑی ذمے داری عائد ہوتی ہے ،آج کے دور میں دنیا ایک گائوںکی حیثیت اختیارکرچکی ہے جہاں لمحہ بھرمیںخبردنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے میں پہنچ جا تی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ اطلاعات کو جدید خطوط پراستوارکرنے کیلیے محکمے کے سینئر افسران کی مشاورت سے جلد ہی اہم اقدامات کیے جائیں گے،اس موقع پر قاضی شاہد پرویز نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات حکومتی امور میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کی اہمیت آج کے تناظر میں بڑھتی جارہی ہے۔
حکومتی امور کی سرگرمیوںکی بروقت پبلسٹی میں محکمہ اطلاعات کے کردارکونظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ذوالفقار شالوانی ، ڈپٹی سیکریٹری تحسین فاطمہ ، ڈائریکٹرز منصور احمد شیخ ، یاسمین میمن، مہنازحسن ، سلیم احمد قریشی ، زینت جہاں، منصور احمد راجپوت ، محمد یوسف کابورواور انیتا بلوچ بھی موجود تھے۔