کم مدت میں سبزیوں کی دگنی پیداوار لینے کا فارمولا تیار

آرگینک لیکوئڈ فارمولا حصے پر دیا جائیگا ، بنجر زمین پر ویجیٹیبل ماڈل فارم بنا کر دینگے


آصف محمود October 04, 2020
قصور میں باغات، کوئٹہ کے پتھریلے علاقے میں زیتون کاشت کیا، زرعی ماہر بابر بخاری (فوٹو: فائل)

زرعی ماہرین نے ملک میں آرگینک لیکوئیڈ فارمولے کی مدد سے حصہ داری کی بنیاد پر مختلف پھلوں کے باغات تیارکرکے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی زرعی ماہرین نے ملک میں بنجر اور غیر آباد زمینوں پر آرگینک لیکوئیڈ فارمولے کی مدد سے حصہ داری کی بنیاد پر مختلف پھلوں کے باغات تیارکرکے دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی شرط یہ ہوگی کہ پیداوارکا 5فیصد علاقے کے غریب اورمستحق افراد جبکہ 5فیصد مستحق سادات میں تقسیم کرنا ہو گا۔

5 کنال سے کم اراضی کے مالکان کو سبزیوں کے ماڈل فارم تیارکرکے دیے جائیں گے جن سے عام فارمنگ کے مقابلے میں 35 سے 40 فیصد زیادہ کیمیکل اورزہروں کے اثرات سے پاک سبزیاں کم عرصے میں حاصل کی جاسکیں گی، سمندری اورعام جڑی بوٹیوں سے تیار لیکیویڈ سے ہرقسم کی زمین پر کاشتکار ممکن ہے۔

پاکستانی زرعی ماہر سید بابر بخاری نے ''ایکسپریس'' کو بتایاکہ 18 سال سے وہ مختلف فصلوں جیسے چاول، گندم اور مکئی پر آرگائنک لیکیوئڈ فارمولے کے استعمال کے کامباب تجربے کرتے آرہے ہیں، فارمولا کینچوئے پیدا کرتا ہے جو بنجر مٹی کو کھاتے اور فضلہ خارج کرتے ہیں، بابرعلی بخاری نے کہا لیکیوئڈ فارمولے سے حاصل گندم کلوٹن لیس تھی جسے پی سی ایس آر لیبارٹیریز چیک کروایا گیا، فارمولا فیصل آباد زرعی یونیورسٹی سے رجسٹرڈ کروایا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں