اب ایک ہی راستہ ہے ٹکراؤ یا مٹ جاؤ ن لیگ

آہستہ آہستہ زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں، آئین کو مانا اور ووٹ کو عزت دی جائے، مقدمے اور جبر اب ن لیگ کا راستہ نہیں روک سکتے

شہباز شریف نے دیانت سے عوامی خدمت کی، رانا ثنا اللہ، سعد رفیق، ایاز صادق و دیگر کا مال روڈ پر احتجاجی جلسے سے خطاب۔ فوٹو: فائل

لیگی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور نواز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ اب حکمرانوں کو گھر بھیجا جائے گا، جب کہ اب ایک ہی راستہ ہے ٹکرا جاؤ یا مٹ جاؤ۔

مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف ریگل چوک مال روڈ پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا جب کہ رانا ثناء اللہ ،خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق،پرویز ملک ،عطااللہ تارڑ، عمران نذیر،عظمی بخاری اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اور نواز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ اب حکمرانوں کو گھر بھیجا جائے گا، ظلم مزید برداشت نہیں ہو گا، اب ایک ہی راستہ ہے ٹکرا جاؤ یا مٹ جاؤ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اداروں کا بہت احترام ہے،ہم نے آپ کی عزت کیلیے سڑکوں پر دھکے کھائے اب آپ بھی اپنی گفتگو میں اعتدال رکھیں ،آہستہ آہستہ تمام زنجیریں توڑ رہے ہیں،سب جماعتیں متفق ہیں کہ حکومت کو گرائیں گے،آئین کی حکمرانی کو تسلیم کیا جائے اور ووٹ کو عزت دی جائے ،ووٹ کو عزت نہ دینے کی وجہ سے پاکستان دو لخت ہوگیا،عمران خان کان کھول کر سن لو! جیلیں، مقدمے الزام ،جبر اور ناانصافی مسلم لیگ ن کا راستہ نہیں روک سکتے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لاہور جاگتا ہے تو پورا پاکستان جاگ جاتا ہے تو پھرکو ئی ڈکٹیٹر اور کٹھ پتلی مسلط نہیں رہتا۔شہبازشریف نے امانت اور دیانت سے صوبے کی خدمت کی ،شریف فیملی کیخلاف پروپیگنڈے کا مقصد اپنی چوری کو چھپانا ہے۔


انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے فیصلہ کیا ہے کہ اب حکمرانوں کو گھر بھیجا جائے گا۔ ہمیں اداروں کا بہت احترام ہے،ہم نے آپ کی عزت کیلئے سڑکوں پر دھکے کھائے اب آپ بھی اپنی گفتگو میں اعتدال رکھیں۔ ہم نے ایک بابا رحمتا برداشت کرلیا اب مزید بابا رحمتے برداشت نہیں ہوگا۔ حکمران ساری اپوزیشن کو نااہل کروانا چاہتے ہیں، شیخ رشید 2008 میں ن لیگ میں شاملے ہونے کے لئے منتیں کرتا رہا۔

ایاز صادق نے کہا ہے کہ یہ ریلی نیب نیازی گٹھ جوڑ کو پیغام دینے کیلئے ہے،اتنا ظلم کرلو جتنا تم برداشت کرو گے۔ ظلم مزید برداشت نہیں ہوگا،اب ایک ہی راستہ ہے ٹکراجاؤیا مٹ جاؤ،جیلوں سے نہیں ڈرتے ۔وقت آگیا ہے ان کا راستہ روکنا ہے ،قوم تیاری کرلے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی بات کرنا غداری ہے؟کیا عوام کے حقوق کی بات کرنا غداری ہے؟اگرحکمرانوں کو جیل کاٹنی پڑ گئی تو پانچواں دن نہیں نکالیں گے۔اگر ملک چلانا ہے توآئین کو تسلیم کرنا پڑے گا ، ووٹ کو عزت دی جائے،ووٹ کو عزت نہ دینے کی وجہ سے پاکستان دو لخت ہوگیا۔

 
Load Next Story