کیپٹن ر صفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

کیپٹن (ر) صفدر نے ریاستی ادارے کے خلاف نفرت کے جذبات ابھارے، ایف آئی آر کا متن


ویب ڈیسک October 04, 2020
کیپٹن (ر) صفدر نے حکومت کو بزور احتجاج حتم کرنے کی دھمکی دی، ایف آئی آر فوٹو: فائل

نواز شریف کے داماد اور (ن) لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ریاست سے بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی مدعیت میں کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ریاست سے بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی عمران خالد بٹ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر نے حکومت کو بزور احتجاج حتم کرنے کی دھمکی دی، ریاستی ادارے کے خلاف نفرت کے جذبات ابھارے، ملزم نے 16 اکتوبر کے اعلان کردہ جلسے کی اجازت نہ ملنے پر بزور طاقت اجازت لینے کی دھمکی دی اور اعلی افسران، ریاستی اور انتظامی اداروں کے خلاف نفرت اور دھمکی آمیز الفاظ استعمال کئے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں