آسٹریلوی خواتین کرکٹرز نے پرستاروں سے رابطے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا

پلیئرز فون ملا کر ایک خاتون کو بتاتی ہیں کہ الیسا ہیلی اور ڈیلیسا کمنز آپ سے مخاطب ہیں۔


Sports Reporter October 04, 2020
پلیئرز فون ملا کر ایک خاتون کو بتاتی ہیں کہ الیسا ہیلی اور ڈیلیسا کمنز آپ سے مخاطب ہیں۔ فوٹو: اسکرین گریب

آسٹریلوی خواتین کرکٹرز نے پرستاروں سے رابطے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں پلیئرز فون ملا کر ایک خاتون کو بتاتی ہیں کہ الیسا ہیلی اور ڈیلیسا کمنز آپ سے مخاطب ہیں، نمبر آسٹریلوی کرکٹ کی ویب سائٹ کے ڈیٹا بیس سے لیا ہے، حیرت زدہ خاتون جواب میں کہتی ہیں کہ کیا آپ سنجیدہ ہیں۔

الیسا ہیلی ہنس کر جواب دیتی ہیں کہ جی آپ گذشتہ ہفتے ہمارے ٹی ٹوئنٹی میچز دیکھنے آئی تھیں مگر کورونا ایس او پیز کی وجہ سے ہم پرستاروں کو آٹو گراف نہ دے سکیں، اس لیے اب فون کرکے سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کر رہی ہیں۔

خاتون مداح نے اسے ایک غیر معمولی اور متاثر کن تجربہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ذرا رکیے میں اپنی 14 برس کی بیٹی کو بھی آپ کی آواز سنا دوں وہ بھی کرکٹ کھیلتی اور کال آنے پر خوشی سے چیخ رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں