ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے والے رات کے اندھیرے میں ایک ہوگئے سراج الحق

اگر بلا امتیاز احتساب ہوگیا تو اسمبلیوں میں موجود تمام افراد جیلوں میں ملیں گے، امیرجماعت اسلامی


ویب ڈیسک October 04, 2020
پاکستانیوں کے ہاتھ میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ہتھکڑیاں ہیں، سراج الحق فوٹو، فائل

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے والے رات کےاندھیرے میں ایک ہوگئے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک کو بھارت کے مقابلے میں سیاسی ٹھگوں سے زیادہ خطرہ ہے، ملک کی تباہی اور بربادی کا ذمہ دار ہم خود ہیں، ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے والے رات کےاندھیرے میں ایک ہوگئے ہیں لیکن ہم رات کے اندھیرے میں ہونے والے فیصلے نہیں مانتے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو نظام مسلط ہے وہ اشرافیہ پر مشتمل ہے، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کا ٹولہ ہی تحریک انصاف ہے، کرپٹ سرمایہ دار اور حکمران پاکستان کی بربادی کے ذمہ دار ہیں، اگر بلا امتیاز احتساب ہوگیا تو کوئی بھی نہیں بچے گا، اسمبلیوں میں موجود تمام افراد جیلوں میں ملیں گے۔

امیر جماعت نے کہا کہ پوری قوم مایوسی سے دوچار ہے، نوجوان ڈگریاں پھاڑ رہے ہیں، عام پاکستانی کی جیب میں بجلی کے بل اور بچوں کی اسکول فیس ادا کرنے کے پیسے نہیں، نوجوان بے روزگار ہوگئے ہیں، ادویات عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں، ایک ہی دوائی افغانستان و بھارت میں سستی جب کہ پاکستان میں مہنگی ہے، پاکستانیوں کے ہاتھ میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ہتھکڑیاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں