آئی ایم ایف کی جانب سے آج پاکستان کیلئے قرض کی دوسری قسط کی منظوری کا امکان

آئی ایم ایف کا بورڈ آف گورنرز پاکستان کی معاشی کارکردگی اور قرض کے منظوری کی شرائط پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا


ویب ڈیسک December 19, 2013
آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت کی درخواست پر پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ منظور کیا ہے۔ فوٹو: فائل

آئی ایم ایف کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے آج پاکستان کے لئے قرض کی مد میں 55 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری کا امکان ہے۔

واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس میں آئی ایم ایف کا بورڈ آف گورنرز پاکستان کی معاشی کارکردگی اور قرض کے منظوری کی شرائط پر عملدرآمد کا جائزہ لےگا، اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کامقررہ ہدف حاصل نہ کرنے کے باوجود پاکستان کو قرض کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی جائے گی، جس کے تحت رواں برس کے آخر تک پاکستان کو 55 کروڑ ڈالر مل جائیں گے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت کی درخواست پر پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ منظور کیا ہے۔ اس قرض کی پہلی قسمط مل چکی ہے جبکہ دوسری قسط کے لئے آئی ایم ایف کی ٹیم نے پاکستان کی سہ ماہی معاشی کارکردگی کو بھی تسلی بش قرار دے دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں