کراچی میں رینجرز اور پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن مزید درجنوں ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ

گزشتہ24گھنٹے کے دوران پرانی سبزی منڈی، سہراب گوٹھ، لانڈھی، زکریا گوٹھ اورفقیر کالونی میں کارروائیاں کیں،رینجرز ترجمان


ویب ڈیسک December 19, 2013
کراچی میں رینجرز اور پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے لیکن اب تک شہر میں امن قائم نہیں ہوسکا۔ فوٹو: فائل

شہر قائد میں امن دشمنوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹلی جنس رپورٹس کی مدد سے پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی درجنوں افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رینجرز نے پرانی سبزی منڈی، سہراب گوٹھ، لانڈھی، زکریا گوٹھ اورفقیر کالونی میں کارروائیاں کیں، شہر کے مختلف علاقوں میں کی جانے والی ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 22 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے بھی کئی افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 3 ماہ سے زائد عرصے سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران رینجرز اور پولیس نے سیکڑوں ملزمان کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اب تک شہر میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم میں کمی نہیں ہوسکی، اس کی واضح مثال گزشتہ روز دن دیہاڑے آئی جی جیل خانہ سندھ نصرت منگن کی سرکاری گاڑی چھیننے کا واقعہ ہے جسے اب تک برآمد نہیں کرایا جاسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں